انڈونیشیا کے شہر ترناطے میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تاحال کسی جانی ق مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شمالی صوبے مالوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقامی جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 تھی تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز جیلولو شہر سے 11 کلو میٹر دور اور اس کی گہرائی سطح زمین سے 162 کلومیٹر تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاحال زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا ایسے خطے میں واقع ہے جسے ’’پیسیفک رنگ آف فائر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس علاقے میں ایسی پلیٹس موجود ہیں جن کی وجہ سے یہاں تواتر سے زلزلے آتے رہتے ہیں۔