اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کردی۔ ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد بارکی جانب سے جاری اعلامیے میں عدالتی معاملات میں انتظامیہ کی مداخلت کی مذمت کی گئی۔ کہا سپریم کورٹ میں دائر درخواست ججز کے غیر آئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے۔ جس میں پہلے سے موجود ججز کی سنیارٹی میں ردوبدل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ججز کا ٹرانسفر آئین کے آرٹیکل دو سو کی واضح خلاف ورزی ہے۔ بار نے پانچ ججز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدلیہ میں مداخلت کے دفاع کا اعلان کیا۔