وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے باوجود تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دونوں سابق وزرا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دوبارہ ملاقات کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فیصلے پر آمادہ کیا۔
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ یہ اندرونی معاملہ ہے، اس پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، میں کچھ کہوں گا تو بانی پی ٹی آئی کےمقصد کونقصان پہنچےگا، بانی پی ٹی آئی نےمجھےبلایا تھا لیکن ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی نے مجھے پہلی پی ٹی آئی حکومت میں2اہم وزارتیں دی تھیں۔
دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اندرونی معاملے پر میڈیا پر کوئی بات کہنا ضروری نہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ عرصے قبل علی امین کوکامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو کابینہ میں شامل کرانے کا کہا تھا۔