چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی درخواست پرایف بی آرکے افسراوراہلکارالیکشن ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیدئیے گئےہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے چیئرمین ایف بی آرنے اپنے افسروں اور اہلکاروں کی الیکشن ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنرایف بی آرکے افسراوراہلکارالیکشن ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 9400 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے استثنیٰ مانگا گیا تھا ،ایف بی آر نے استثنیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔