پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندے ماہر بنیسی نے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول جاری کر دیا۔
ماہر بنیسی کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی تکنیکی ٹیم فروری کے آخر جبکہ وفد مارچ کے اوائل سے وسط تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد قرض پروگرام کےتحت پہلے جائزے پرمذاکرات کرے گا۔
دورے کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کی پاکستانی درخواست پر بھی بات چیت ہوگی۔ تکنیکی ٹیم کلائمیٹ فناننسنگ کے تکنیکی معاملات پر بات کرے گی۔ فناننسنگ کے ممکنہ انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔