وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مریم نواز نیوٹریشن پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب عمران نذیر سے پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ اے فاضل نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یونیسیف کے تعاون سے شروع کیے گئے منصوبوں پر پیشرفت بارے بات چیت بھی کی گئی اور وزیر صحت نے پنجاب حکومت کے ہیلتھ سیکٹر کے مختلف منصوبوں بارے آگاہ کیا۔
عمران نذیر کا کہنا تھا کہ کلینک آن ویلز فیلڈ اسپتال سمیت دیگر پراجیکٹس گیم چینجر ثابت ہوں گے، محکمہ صحت میں ریفارمز کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گا۔
ملاقات کے دوران وزیر صحت نے یونیسیف کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں کردار کو سراہا۔