اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر قطر میں 8 سابق بھارتی فوجیوں کو سزائے موت سنادی گئی۔
بھارتی نیوی کے 8 سابق فوجیوں کو قطر میں سزائے موت سنادی گئی، یہ لوگ اسرائیل کیلئے جاسوسی کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق آٹھوں مجرم قطر میں ڈیکوریشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ڈاہرا گلوبل ٹیکنالوجیز کیلئے کام کرتے تھے۔ یہ ایک پرائیوٹ فرم ہے جو قطر آرمڈ فورسز میں تربیت کیلئے خدمات انجام دیتی ہے۔
بھارتی جاسوسوں نے قطری عدالت میں کئی بار ضمانت کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا، تازہ رپورٹ کے مطابق قطری عدالت نے آٹھوں ملزمان کو سزائے موت سنادی۔
قطر میں سزا پانے والوں کے نام کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بریندرا کمار ورما، کیپٹن سورب واسشست، کموڈور امیت ناگپال، کموڈور پرنیندو تیواڑی، کموڈور سوگونو کارپکالا، کموڈور سنجیو گپتا اور سیلر راگیش ہیں۔
بھارتی بحریہ سے تعلق رکھنے والے جاسوسوں کی سزائے موت کی خبر سن کر بھارت کے حواس گُم ہوگئے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلے سے جھٹکا لگا، قطر کی عدالت کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔