قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایوان کی کارروائی روکنے کی کوشش کی ، شاید بانی پی ٹی آئی نے انہیں کارروائی معطل کرانے کا ہدف دیا تھا۔
سیدال خان ناصر نے کہا ہم نے ایوان کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا ہے اور میں کسی کا دباؤ قبول نہیں کروں گا، ہاں البتہ پی ٹی آئی ارکان اپنی غلطی کا اعتراف کریں تو ان کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کو تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر اپوزیشن ارکان کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ارکان مجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے تھے۔