عالمی ادارے ایپسوس نے پاکستان میں ماحولیاتی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس میں ملکی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور لوگوں کو عملی اقدامات کی طرف راغب کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
عالمی تحقیقی ادارے ایپسوس نے پاکستان پر ماحولیاتی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کردیا، جسے ’’عالمی ماحولیاتی بحران اور اس کے پاکستان پر اثرات‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
تنظیم نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں ماحولیاتی ورکرز کی تعداد میں کمی کی نشاندہی کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی شعبے میں کام کرنے والوں کی شرح 12 فیصد جبکہ عالمی سطح پر اوسط شرح 17 فیصد ہے۔
ایپسوس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کو نظرانداز کرنے والوں کی تعداد 28 فیصد جبکہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی سے انکار کرنے والوں کی شرح 19 فیصد ہے۔
رپورٹ کے ذریعے پاکستان میں شعور اجاگر کرنے اور لوگوں کو عملی اقدامات کی طرف راغب کرنے پر زور دیا گیا ہے، ایپسوس کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے عملی اقدامات سے متعلق خلاء دور کرنے کی ضرورت ہے۔