اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے ’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ (جی پی آئی) کے فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کے انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی کے جی پی آئی کی کاوشوں کی بدولت زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبے کی خوشحالی کے لیےاقدامات کیے جارہے ہیں۔ جی پی آئی کے فلیگشپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کی جانب سے لائیو اسٹاک کے شعبے میں استحکام کے لیے اہم پیشرفت جاری ہے۔
’فان گرو‘ کی جانب سے ایک دن میں 43 بیلوں کے ایمبریو ٹرانسفر کی صلاحیت کے ذریعے لائیوسٹاک کے شعبے میں انقلابی اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق برازیلین ماہرین کے تعاون سے ’فان گرو‘ کی ٹیم لائیوسٹاک کے شعبےمیں معیار اور پیداوار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔’فان گرو‘ نے تحقیق و ترقی کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کے معیار میں بہتری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ’فان گرو‘ کی لائیوسٹاک کے شعبے میں مزید جدت اور ترقی کی منصوبہ بندی جاری ہے۔’فان گرو‘ کی جانب سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے پاکستانی لائیوسٹاک کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں لائیوسٹاک کے شعبے میں بہتری کے ذریعے معاشی استحکام کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔