کئپٹن(ر) منیر اعظم نے چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کیپٹن(ر) منیر اعظم سے بطور چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن انکے عہدہ کا حلف لیا۔
گورنر ہاوس پشاور میں چئیرمین خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ بھی شریک تھے۔ تقریب میں مختلف انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و افراد شریک ہوئے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی نو تعینات چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کیپٹن(ر) منیر اعظم کو نئی زمہ داریوں پر مبارکباد دی۔