29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سج گیا،8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے شائقین کرکٹ بے تاب،کھلاڑی پر جوش ہیں۔
1996 ورلڈکپ کے بعد پاکستان پہلی بار کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کا میزبان ہے۔
کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑامقابلہ آج ہورہا ہے،صدر مملکت آصف زرداری افتتاحی میچ کےمہمان خصوصی تھے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے پہنچے ہیں۔
اپنےبیان میں چئیرمین پی سی بی نےکہاچیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینےکاخوبصورت سلسلہ بھی ہے،تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےخوش آمدید کہتے ہیں،چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے،میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند ہے،پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔