پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ پارلیمانی سال کےمکمل ہونےکےساتھ طلب کیا جائیگا،مشترکہ اجلاس سےصدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق اجلاس مارچ کےدوسرےہفتے کے آغاز میں متوقع،تاریخ صدراوروزیراعظم کی مصروفیات کےمطابق طےہوگی،صدرمملکت کےخطاب کےحوالے سےحکومتی کارکردگی رپورٹس بھی طلب کرلی گئیں۔
صدرمملکت خطاب میں اتحادی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے،اس کے علاوہ اتحادی حکومت کےمستقبل کے اہداف بارے بھی آگاہی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال،عالمی سیاسی منظر نامے،معاشی پالیسیوں،اصلاحات اور ملکی داخلی معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
صدرمملکت آصف علی زردری کےخطاب کے موقع پراہم شخصیات کوبھی مدعو کیا جائےگا،اجلاس کےموقع پرخصوصی دعوت ناموں کے اجراء اورسیکیورٹی کےبھی غیرمعمولی انتظامات ہوں گے۔