روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں تیز،سعودی عرب کی ثالثی میں امریکا اور روس کےمذاکرات کےلیے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف وفد کے ساتھ ریاض پہنچ گئے، وفد امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کرے گا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،علاقائی اوربین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی
امریکی وزیرخارجہ سےمارکو روبیو سے روس یوکرین جنگ بندی پربات چیت ہوئی،دونوں فریقین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔