پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کو مسلم لیگ ( ن ) کے آفس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں صنم جاوید کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے صنم جاوید کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔
صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔