پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں رواں ہفتے کے آغاز سے تاحال اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ کر 280 روپے 9 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 282 روپے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو گزشتہ روز یعنی پیر کو 276.83 روپے تھی۔
پاکستان میں 28 روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، اس دوران ڈالر کی قیمت 277 کی سطح سے نیچے چلی گئی تھی تاہم منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، بدھ سے اب تک اس کی قیمت میں 3.71 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔