وفاقی کابینہ نے ٹیکس پالیسی آفس کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ٹیکس پالیسی آفس کے قیام کا مقصد معاشی اصلاحات کا ایجنڈا تیار کرنا ہے،وزارت خزانہ کے مطابق نیا دفتر ٹیکس سے متعلق پالیسیوں کا تجزیہ کرے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس پالیسی آفس ڈیٹا کا تجزیہ کرکے تجاویز مرتب کرے گا، ریونیو،معاشی پیشگوئی،انٹرنیشنل ٹیکس معاہدوں و ذمہ داریوں پر تجاویز دے گا۔
ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزارت خزانہ کو رپورٹ کرے گا، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے اسٹاف بھرتی ہوگا۔ ٹیکس پالیسی آفس کی ذمہ داریوں اور ڈھانچے میں کابینہ کی منظوری سے ترمیم ہوسکے گی۔