کراچی میں مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مال بردار ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوا ہے۔
ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں ٹینکرکا اگلہ حصہ دبنے سے ڈرائیورکا پاؤں پھنس گیا۔ جس کے بعد امدادی ٹیموں نے لوہا کاٹ کر زخمی ڈرائیورکو باہرنکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کے بعد بوٹ بیسن اور اطراف میں بڑی گاڑیوں کی قطار لگ گئی، بعد میں ٹریفک کو کلیئرکردیا گیا۔






















