خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں باپ نے اپنے چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
افسوسناک واقعہ صوابی یارحسین کےعلاقے میں پیش آیا جہاں باپ نے4بچوں کو قتل کردیا۔ ریسکیواہلکاروں نےموقع پر پہنچ کرلاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق صوابی: باپ نے اپنے چار بچوں کو چھری سے قتل کیا، بچوں کو قتل کرنے کے بعد باپ نے خودکشی کرلی۔
جاں بحق باپ کی شناخت سیف اسلام جبکہ بچوں میں ضیاء، عبدالرحمن، ثناء اوردوسال کی بیٹی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ میاں بیوی میں گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، سیف اسلام کی بیوی ناراض ہوکرمیکے چلی گئی تھی۔