رواں سال کے دوران پولیو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔
2025 کا دوسرا پولیو کیس سندھ کے ضلع بدین سے سامنے آیا ہے اور ریجنل پولیو ریفرنس لیبارٹری کی جانب سے کیس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔
رواں سال کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان سے سامنے آیا تھا۔
اس سے قبل منگل کو گزشتہ سال 2024 کے 74 ویں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں بلوچستان کے 27، سندھ 23 ، خیبرپختونخوا 22 اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے پولیس وائرس کا کیس سامنے آیا۔