پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا ، پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد دیتاہوں ، کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی، نائب کپتان سلمان آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی، پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی ، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔