کراچی میں سبز کچھوؤں کے تین سو چالیس بچوں کو سنڈزپٹ کے ساحل پر چھوڑ دیا گیا۔
انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ کے مطابق افزائش نسل کیلئے محفوظ کیے گئے انڈوں سے نکلنے والا سبز کچھوؤں کا یہ رواں سال پانچواں گروپ ہے،اب تک نو سو تیس کچھوؤں کو سمندر میں چھوڑا جاچکا۔
رواں سال اب تک اٹھارہ ہزار پانچ سو سے زائد انڈے جمع کیے گئے۔سبز کچھوے انڈے دینے کیلئے ہاکس بے اور سنڈز پٹ کے ساحل کا رخ کرتے ہیں۔