لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں، فورٹریس اسٹیڈیم میں میوزیکل اینڈ کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، عارف لوہار اور نمرہ مہرا سمیت دیگرگلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے خوب ثفافتی رنگ جمایا۔
فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں، میوزیکل اینڈ کلچرل نائٹ میں گلوکاروں اورڈھولچیوں کی شاندار پرفارمنس خواتین ،مرد ، نوجوان اوربچوں نے خوب انجوائے کیا۔
معروف گلوکار عارف لوہار نے گیت گائے تو شائقین نے کھل کرداد دی، گلوکارہ نمرہ مہرہ اور فریحہ نواز نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
لوگوں کا کہنا ہے ہارس اینڈ کیٹل شو کاانعقاد تازہ ہوا کا جھونکا ہے، ڈھولچیوں نے ڈھول بجائے تو شہری بھنگڑا ڈالتے رہے۔ شہریوں نے پنجاب کی ثقافت پر مبنی ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کو خوب سراہا۔
واضح رہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کی تقریبات کا سلسلہ 9 فروری سے 23 فروری تک جاری رہے گا، جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب گریٹر اقبال پارک میں منعقد کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں کُل 16 تقربیات شامل ہیں، جو شہر کے مختلف مقامات پر منعقدہوں گی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں تمام صوبوں کے ثقافتی رنگ پیش کرنے کیساتھ مختلف روایتی کھیلوں،کلچرل فلوٹس کے علاوہ لائیو سٹاک اورصنعتی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔