ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ نئے محکمہ ’ڈون‘ کی کارروائیوں کا دفاع کرنے ایلون مسک خود اوول آفس پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ انتخابات میں مداخلت سمیت کئی ناقابل دفاع کاموں میں ملوث ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ نئے محکمے ’ڈوج‘ کی کارروائیوں کا دفاع کرنے ایلون مسک خود اوول آفس پہنچ گئے۔
ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر یو ایس ایڈ کو ختم کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا، انہوں نے الزام لگایا کہ یو ایس ایڈ انتخابات میں مداخلت سمیت کئی ایسے کاموں میں ملوث ہے جن کا دفاع ممکن نہیں۔
صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ عدالت انہیں وہ کام کرنے دے جس کیلئے ان کو منتخب کیا گیا ہے۔
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وزارت خزانہ کے ڈیٹا تک ایلون مسک کو رسائی دینے اور یو ایس ایڈ کے ملازمین کو فارغ کرنے سے روک دیا ہے۔