لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار افراد کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں جس میں 73 افراد سوار تھے اور 37 کو زندہ بچا لیا گیاہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے زاویہ شہر کا دورہ کیا ، غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اوران کی پاکستانی شہریت کی بنیادپرشناخت کی گئی ہے ، 37 زندہ بچ گئےجن میں ایک ہ سپتال میں اور 33 پولیس کی تحویل میں ہے، اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 10 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں، زندہ بچ جانے والوں میں سے 3پاکستانیوں کی طرابلس میں سفارتخانہ دیکھ بھال کر رہا ہے، پاکستانی شہریوں کے طور پر شناخت ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، طرابلس میں سفارت خانہ مزید معلومات اکٹھا کرنے اور مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔