امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
ریاست ایریزونا میں لینڈنگ کے دوران نجی طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ لیئر جیٹ طیارہ رن وے سے اتر کر پارک کیے گئے گلف اسٹریم طیارے سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ دونوں طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس سے قبل واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔