امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہفتے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو غزہ جنگ بندی معاہدے کی منسوخی کا کہدونگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کو اسرائیلی وزیراعظم سے بھی بات کروںگا ۔ اردن اور مصر نے فلسطینیوں کو نہیں بسایا تو ان کی امداد بند کردیں گے ۔ امید ہے اردن مان جائے گا۔ غزہ میں فلسطینیوں کو واپس آنے کا حق نہیں دیں گے ۔ مکمل کنٹرول سبنھالیں گے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی مسلسل خلاف ورزیوں نے غزہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں ڈال دیا ۔ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔
حماس کے ترجمان اسامہ ہمدان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی اپنے علاقوں کو واپسی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ۔ بمباری اور فائرنگ سے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ۔
مصری سیکورٹی حکام نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ کہا حماس نے ثالثوں کو بتادیا اسرائیل مرحلہ وار جنگ بندی کیلئے سنجیدہ نہیں تھا۔
ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے یرغمالیوں کی رہائی معطل کرنے پر ردعمل میں کہا غزہ جنگ بندی معاہدے میں تاخیر مسائل کا باعث بنے گی ۔ تمام فریق جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں
حماس کی جانب سے معاہدے پر عمل مؤخر کرنے پر تل ابیب میں اسرائیلی یرغمالیوں کےلواحقین سڑکوں پر آگئے۔ اسرائیلی حکومت سےجنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔