پی ٹی آئی رہنما جنید اکبرنے کہا ہے کہ نومئی سے پہلے اور بعد میں اداروں سے رابطے رہے، تمام معاملات طےپاچکے ہیں، حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) رہنماء جنید اکبر نے سماء ٹی وی کے معروف پروگرام دوٹوک کرن ناز کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کیسز ختم ہو جائیں گے بانی کو پہلے بنی گالہ یا نتھیاگلی اور دوسرے مرحلے میں رہا کر دیا جائے گا الیکشن سے پہلے یہ بھی کہا گیا پی ٹی آئی حکومت بنا لے مگر بانی کو مائنس کر دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) رہنماء جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں سے رابطے نومئی سے پہلے بھی تھے بعد میں بھی رہےتمام معاملات طے پا چکے ہیں بس ایک معاملے پر اختلاف ہے حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے ۔ مگر بانی پی ٹی آئی اس پر راضی نہیں ہو رہے ۔