مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے تحت ججزکی تعداد بڑھائی تاکہ عوام کوانصاف ملے، آج خالی اسامیوں پر 6 ججز کی تقرری خوش آئند ہے، تمام تقرریاں آئین اورقانون کے تحت کی گیئں،کوئی تقرری ماورائے آئین نہیں۔
عقیل ملک نے کہا کہ اس کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے، لوگ اس کےمقاصد سمجھتے ہیں، ہرمعاملےپرخط وکتاب کارواج بڑھ گیاہے،کبھی ایک طرف سے،کبھی دوسری طرف سے، اب خط و کتابت والےمعاملے سےباہر نکلنا چاہیے، خط لکھنا بند کریں اور اپنا اپنا کام کریں۔