الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں غیرملکی میڈیا اور مبصرین کو مدعو کرلیا۔
الیکشن کمیشن کےمطابق غیرملکی میڈیا اور مبصرین کی رجسٹریشن کےلیے اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ہے،کسی بھی غیرملکی صحافی اور مبصرکو تمام کوائف اور دستاویزات جمع کرانا ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق غیرملکی صحافی اور مبصر کو حکومت پاکستان سے سیکیورٹی کلیئرنس لانا لازمی ہوگی،کسی بھی سیاسی جماعت سےوابستہ افراد کی بطور آبزرور رجسٹریشن نہیں کی جائےگی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات جنوری 2024 کو کرانےکا اعلان کر رکھاہے۔