سعودی محکمہ ٹریفک نے موٹر سائیکل چلانے والوں کی سلامتی کے لیے 5 مفید مشورے جاری کیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ’ ایکس اکاؤنٹ‘ پر کہا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے والے پانچ باتوں کا خیال رکھیں۔
موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور سلامتی کے تقاضوں کا دھیان رکھیں۔
نمبر پلیٹ مقررہ جگہ پر نصب ہونے کا اطمینان کرلیں۔
مقررہ ٹریک سے سفر کریں ، اچانک ٹریک تبدیل کرنے سے گریز کریں۔
مقررہ رفتار کی پابندی کریں۔
محفوظ ضروری فاصلہ برقرار رکھ کر موٹر سائیکل چلائیں۔