اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی متنازع پیکا ایکٹ ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی، حامد میر اور نسیم زہرا سمیت دیگر اینکرز نے درخواست دائر کی۔
اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرا، عدنان حیدر اور امیر عباس نے درخواست دائر کی۔
درخواست صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
جس میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔