فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے بہتر افادیت والی نئی کھاد سونا یوریا زنک کوٹڈ متعارف کروائی ہے اور اس سلسلے میں ایف ایف سی ہیڈآفس راولپنڈی میں خصوصی لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تحقیقاتی اداروں کےمطابق پاکستان کی زمینوں میں زنک کی کمی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سےنہ صرف فصلوں کی پیداوار متاثر ہورہی ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی اثرات واضح ہو رہے ہیں زنک کےاستعمال سےفصلوں کی پیداوار میں چھ سے بیس فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔۔ سونا یوریا زنک کوٹڈ میں نائٹروجن کےساتھ اضافی ایک فیصد زنک شامل ہے۔
جہانگیرپراچہ منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ چیف ایگزیکٹوآفیسر ایف ایف سی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی ملک کی سب سے بڑی فرٹیلائزر کمپنی ہے جو اپنے قیام سے ہی کسانوں کو معیاری سونا کھادیں اور زرعی خدمات فراہم کر کے قومی زرعی ترقی میں کردارادا کررہی ہے۔