لکی موٹرز نے پاکستان میں طویل انتظار کے بعد کِیا اسپورٹیج ایل متعارف کروا دی، جو ایک جدید اور پرکشش ایس یو وی ہے۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں کِیا ڈیلرشپ پر اس گاڑی کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپورٹیج ایل تین مختلف ویریئنٹس اور پانچ خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگی، جبکہ اس کی ایکس فیکٹری قیمت 9,499,000 روپے سے شروع ہو رہی ہے۔
قیمتیں
اسپورٹیج ایل الفا 9,499,000 روپے
اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی 11,825,000 روپے
اسپورٹیج ایل ایچ ای وی (ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) 12,825,000 روپے
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس نئی ماڈل کی خریداری کے لیے مکمل ادائیگی بکنگ کے وقت ضروری ہوگی، کیونکہ اسٹاک محدود ہے اور گاڑیاں پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، یہ ابتدائی قیمتیں ہیں جو مستقبل میں اضافے سے مشروط ہو سکتی ہیں، جبکہ فائنل لاگت میں فائلر/نان فائلر ٹیکس اور فریٹ چارجز بھی شامل ہوں گے۔
اسپورٹیج ایل اپنے صارفین کو انٹیریئر اور ایکسٹیریئر کے لیے متعدد تخصیصاتی آپشنز فراہم کرتی ہے۔ انٹیریئر کے آپشنز میں
ون ٹون آل بلیک (کلاتھ)
ٹو ٹون نیوی مستی گرے (لیذر)
ون ٹون کارمائن ریڈ (آرٹیفیشل لیذر) شامل ہیں۔
کلر آپشنز
گریویٹی گرے، گریویٹی بلیو، کلئیر وائٹ، انٹرسٹیلر گرے، اور فیوژن بلیک جیسے خوبصورت رنگ شامل ہیں، جو اس گاڑی کو جدید اور منفرد انداز دیتے ہیں۔