حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو قومی سوگ کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی پرچم 8 فروری 2025 کو پورے ملک میں سرنگوں رہےگا۔
حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار بھی کیا ہے۔
8 فروری کو قومی سوگ کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں 4 فروری 2025ء کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔
پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50واں امام نامزد کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ پرنس کریم آغا خان کی وصیت کے مطابق کیا گیا۔