پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا اور رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کی ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی، ارکان اسمبلی نے ملاقات نہ کروانے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئےجیل انتظامیہ پر کڑی تنقید بھی کی ہے ۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہم بطور ایم این اے کسی بھی جیل کا دورہ کر سکتے ہیں ، سپریٹنڈنٹ کو قومی اسمبلی بلا کر استحقاق کمیٹی میں دیکھیں گے ، شاہد خٹک نے کہا کہ آٹھ فروری کو صوابی میں ہم تاریخ ساز جلسہ کریں گے ۔ سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا پولیس آجاتی ہے کہتی ہے یہاں سے جائیں ورنہ گرفتار کرلیں گے۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا ہمیں کہا گیا آٹھ فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ ہے،آپ جلسہ کیوں کر رہے ؟ وزیر اعلی کے پی سے کہوں گا کہ وہ آٹھ فروری کو کے پی میں الیکشن انکوائری کا اعلان کر دیں۔