فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں چھوٹا طیار کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے سے لاشیں تحویل میں لے لیں، ایسا لگتا ہے مرنے والے غیر ملکی تھی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔