پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چوتے روز بھی کاروبار کا مندی پر اختتام، کے ایس ای 100 انڈیکس 1634 پوانٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مکمل مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتے کے روز بھی مندی بند ہوا، ایک موقع پر انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1634 پوائنٹس کمی کے بعد ایک دس ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سے مارکیٹ میں سیلنگ پریشر برقرار ہے، سرمایہ کار ریئل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ سے بھی مارکیٹ میں دباو برقرار ہے۔
ظفر موتی والا نے کہا کہ چھوٹے سرمایہ کاروں کو انسائیڈر ٹریڈنگ کے نوٹسز ملے ہیں، نوٹسز ملنے سے سرمایہ کاروں میں گھبراہٹ ہے، سرمایہ کاروں میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا ڈر بٹھا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 20، 25 ہزار روپے منافع اور نقصان کرنیوالوں کو بھی نوٹسز دیئے گئے ہیں، حکومت، ایس ای سی پی، اسٹاک ایکسچینج اور بروکرز کو ملکر مسئلہ حل کرنا ہوگا۔