گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کے انتقال پرحکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق6فروری کو صوبےبھرمیں عام تعطیل ہوگی، ہے جس میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان چوتھے آغا خان تھے جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی۔ وہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے بلکہ دنیا بھر میں ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔
آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے ذریعے انہوں نے تعلیم، صحت، ثقافت اور معاشی ترقی کے متعدد منصوبے شروع کیے جن کا فائدہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ وسیع تر معاشروں کو بھی پہنچا ہے۔