بیجنگ میں صدرمملکت آصف زرداری اور چینی صدرشی جن پنگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی ،مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔
دونوں ممالک نےبنیادی دلچسپی کےامورپرایک دوسرےکی حمایت کےعزم کااعادہ کیا ہےصدرنےدونوں ممالک کےدرمیان منفرد،آزمودہ، خصوصی تعلقات کو اُجا گر کیا ہے۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کاکہنا تھا کہ چین کی مثالی ترقی، خوشحالی چینی قیادت کے وژن، عوام کی فعالیت کا مظہر ہے، صدر مملکت نے عالمی ترقی میں چین کے تعاون پرصدرشی جن پنگ کوخراج تحسین کیا۔
دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی راہداری سےعلاقائی روابط،مشترکہ فوائد اور خوشحالی کوفروغ ملےگا،دونوں رہنماؤں نےعوامی روابط اورثقافتی تبادلوں کی ضرورت پرزور دیا ہے۔
صدرآصف زرداری نے چینی صدرشی جن پنگ کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،چینی صدرشی جن پنگ نےصدرآصف زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ رکھا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری اورچین کے صدرشی جن پنگ نے تقریب میں شرکت کی، دونوں ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے گئے صنعت، تجارت،اقتصادی شعبے میں تعاون کےفروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے صحت،میڈیا،توانائی، سماجی ،اقتصادی ترقی سمیت دیگرشعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔