نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چین روانگی کے باعث پاکستان اور قطر کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے ہیں، دونوں ممالک کی سالانہ دوطرفہ مشاورت آج دوحہ میں طے تھی، دفتر خارجہ نے گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے سالانہ مذاکرات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد نے مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، تاہم ان کے چین جانے کے باعث پاک قطر مذاکرات مؤخر کرنا پڑے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار قطر سے مذاکرت کی تیاریوں پر دو اجلاسوں کی صدارت بھی کرچکے ہیں، دونوں ممالک مذاکرت کی نئی تاریخوں کیلئے رابطے میں ہیں۔