وفاقی وزیر ریلویزشاہد اشرف تارڑ نے کہا ہےکہ مسافروں اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی، آپریشنل اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا راولپنڈی ریلوے سٹیشن کمرشلائزیشن ایکشن پلان ٹائم لائن کے ساتھ جلد پیش کیا جائے، ریلوے سٹیشن کی کمرشلائزیشن منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں ای آر پی کے نفاذ سے ریلوے میں مالیاتی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، ریلوے میں ایندھن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے آن لائن فیول مینجمنٹ سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے۔
شاہد اشرف تارڑ نے مسافروں اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں 17 فیصد اضافہ حاصل کرنے پر ریلوے ٹیم کو سراہا۔ اجلاس میں تمام کیٹیگری اے کے ریلوے سٹیشنوں پر بی او ٹی کی بنیاد پر ایگزیکٹیو ٹوائلٹس بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔