یوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر آزادکشمیر کے مختلف علاقوں کےشہریوں نےپاکستان اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئےپیغامات میں کہا،5فروری کو انشاءاللہ حسبِ سابق پورے آزاد کشمیر میں تاجر برادری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرے گی
تاجررہنما،آزادکشمیرکاکہنا ہےکہ بھارتی افواج جو وہاں ظلم و بربریت کامظاہرہ کر رہی ہیں اس کے خلاف احتجاج کریں گے،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا کرکشمیری رہنماؤں کوگرفتارکرلیا ہے، اس کےخلاف پانچ فروری کو تاجر برادری یکجہتی کا اظہار کرے گی، تاجر رہنما،آزاد کشمیر
5 فروری کو اس بات کا عزم کیا جائے گا کہ کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدد تب تک جاری رہے گی جب تک انہیں ان کا بنیادی حق، حقِ آزادی اور حقِ استصواب رائے نہیں مل جاتا
5 فروری کا دن کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور دہشت گردی کو بے نقاب کرنے اور پاکستانی قوم کی کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے،
افواج پاکستان اور ملک پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ غیر متزلزل حمایت پر پوری کشمیری قوم پاکستانی حکومت، افواج پاکستان اور خارجہ پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،
ہم بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تم کب تک کشمیریوں کا حقِ آزادی چھینتے رہو گے؟ ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا