اسمارٹ واچز،فٹنس ٹریکرز اور دیگر پہننے کے قابل سمارٹ ڈیوائسز سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیدی گئیں۔
نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی،کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کردی۔
سائبرسیکیورٹی ایڈوائزری کےمطابق پہننے کےقابل اسمارٹ ڈیوائسزسیکیورٹی رسک ہیں، اسمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات کے افشا کرنےمیں ملوث ہیں،حساس مقامات میں ان ڈیوائسزکا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے، یہ ڈیوائسزڈیٹا لیک اور غیر مجاز ٹریکنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔
حساس مقامات پر استعمال سےقبل ان ڈیوائسز کے تصدیقی میکانزم کا جائزہ لیا جائے، حساس اجلاسوں، آپریشنز والے مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔