پاکستان کی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملوں کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے نیشنل سرٹ الرٹ نے مقامی طور پر تیار کردہ خودکار ویب مانیٹرنگ سسٹم فعال کردیا
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے 1500 سے زائد سرکاری ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی ریئل ٹائم کڑی نگرانی شروع کردی۔ ویب مانیٹرنگ سسٹم ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی ریئل ٹائم نشاندہی کرتا ہے۔
پاکستان کی 1527 سرکاری اور اہم ویب سائٹس کی مسلسل سائبر مانیٹرنگ جاری ہے، سسٹم سائبر خطرہ سامنے آتے ہی متعلقہ اداروں کو خودکار الرٹس جاری کردیتا ہے۔
خودکار مانیٹرنگ سسٹم وفاقی حکومت کی 407 ویب سائٹس کی نگرانی کررہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی 282 اور پنجاب کی 209 ویب سائٹس کی مانیٹرنگ، سندھ حکومت کی 174 اور بلوچستان حکومت کی 108 ویب سائٹس کی نگرانی کی جارہی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کی 51،آزاد کشمیر کی 133 ویب سائٹس بھی سسٹم میں شامل ہیں۔ نجی شعبے کی119اور بینکنگ سیکٹر کی 44ویب سائٹس کی بھی نگرانی جاری ہے۔





















