قومی فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے، بھارت کے خلاف میچ میں باولنگ نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو گزشتہ روز پسلیوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا۔ حارث کو پسلیوں میں تکلیف کے باعث بولنگ کرنے سے روکا گیاہے۔
حارث رؤف کا احتیاطی طور پر ایم آر آئی بھی کروایا گیا۔ایم آر آئی میں کسی قسم کے خطرے والی بات دکھائی نہیں دی۔
حارث رؤف کا مسلسل معائنہ میڈیکل پینل کررہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا اورریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا۔