معروف ٹریکٹر ساز کمپنی کے ذمہ 18 ارب روپے کے سیلز ٹیکس واجبات کا انکشاف سامنے آگیا ہے ایف بی آر نے صدرِ مملکت کے حکم پر متعلقہ کمپنی کا آڈٹ مکمل کرلیا۔
دستاویز کے مطابق آڈٹ کے نتیجے میں ٹریکٹر ساز کمپنی کے ذمہ اٹھارہ ارب روپے کے سیلز ٹیکس واجبات سامنے آئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریکٹر ساز کمپنی کے خلاف قانونی کارروائیاں مکمل کر لیں لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور نے ایف ٹی او کے ذریعے صدرِ مملکت کو عملدرآمد رپورٹ بھی جمع کرادی ہے ایل ٹی او لاہور کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے خلاف بے ضابطگیاں سامنےآئیں۔
ٹریکٹر ساز کمپنی کی جانب سےغیر قانونی اور ناجائز اِن پٹ ٹیکس کلیم کیا گیا۔ بلیک لسٹ معطل اور غیر فعال سپلائرز سے خریداری پر غیرقانونی ٹیکس کلیم کیا گیا ہےصدرِ مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب سے آڈٹ کیس کی حتمی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔