علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ایک سال میں ریونیو میں 49 فی صد اضافہ ہوا ہے محکمے ہمیں خوش کرنے کے لئے غلط اعداد و شمار دیتے ہیں۔
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترگورننس کی وجہ سےریونیو میں اضافہ ہوا ہے، بجٹ ایک سو پچاس ارب روپے کا سرپلس ہوچکا ہے،ہم آئے تھے تو ہیلتھ کارڈ بند تھا بیس ارب روپے کا قرضہ تھا۔ اس اضافے کو ختم کرنے پر کام کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کیا اوراس میں اضافہ کیا،سرکاری ہسپتالوں کوبہترکیا، 67 فی صد صحت کارڈ پرعلاج سرکاری اسپتالوں سے ہوتا ہے،ہمارے اہم ترین وسائل پر کبھی سرمایہ کاری نہیں ہوئی20 سال میں پراجیکٹس کا اضافی خرچہ ساڑھے چار سو ارب روپے ہوچکا ہے۔