پاکستان بھارت ہائی وولٹیج میچ کے جنرل ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج شروع ہوگی
دبئی میں شیڈول سیمی فائنل سمیت بھارت کے تین گروپ میچز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہونگے،ٹکٹ کی فروخت شام چاربجے سےشروع ہوگی،جنرل ٹکٹ 125 درہم میں خریدا جاسکتاہے،فائنل کےٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔ٹکٹ 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر آج سے دستیاب ہونگی،دوسری جانب پی سی بی نےچیمپئنز ٹرافی کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں مزید 10 فیصد اضافہ کردیاہے۔
علاوہ ازیں پاکستان نیوزی لینڈ،آسٹریلیا انگلینڈ اورپاکستان بنگلہ دیش میچز کےآن لائن ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا،آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں ہو گا،پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہو گا۔