کشمیری عوام نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں جوش و خروش سے مقبوضہ کشمیر سے یوم یکجہتی منایا جائے گا۔
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ مظفرآباد میں یوم یکجہتی بھرپور اور شاندار انداز میں منایا جائے گا، 5 فروری کو بھارت کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ ہم اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مودی کی فاشسٹ حکومت کو مسترد کرتے ہیں۔
کشمیری عوام کہتے ہیں کہ 5 فروری کے موقع پر ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں آخری خون کے قطرے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے کشمیری اس دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام سے یکجہتی کے اظہار کیلئے باہر نکلیں، ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5 فروری کو پورا پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر اس کے برعکس اقدام اٹھایا، بھارت معصوم کشمیریوں کے حقوق غصب کرکے ان کا بے رحمانہ قتلِ عام کررہا ہے۔
کشمیری عوام نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے معصوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، ہم تحریک آزادی کشمیر کیلئے آخری قربانی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پورا پاکستان کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہو کر اظہار یکجہتی کرے گا اور اس دن عظیم ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے۔